ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہادائی آبی تنازعہ : گوا۔ کرناٹک بس سرویس بند

مہادائی آبی تنازعہ : گوا۔ کرناٹک بس سرویس بند

Wed, 17 Jan 2018 12:03:55    S.O. News Service

بنگلورو،16؍جنوری(ایس او نیوز) گوا نے کرناٹک کو اپنی بس سرویس بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرناٹک نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے کہ اسے کلسا۔بنڈوری نہرپروجیکٹ پر تعمیراتی کام روک دینا چاہئے۔ گوا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کرناٹک کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کریگا۔ مہادائی آبی تنازعہ کے تناظر میں گوا۔کرناٹک کے درمیان بس سرویس روک دی گئی ہے۔ بنگلورو میں بھی گوا حکومت کے خلاف کنڑا تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ بلگام کے علاوہ ہبلی ، دھارواڑ سے بھی گوا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی خبر ملی ہے۔


Share: